google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ توسیع: کل 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

وفاقی کابینہ توسیع: کل 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وزراء کل حلف اٹھائیں گے،

حلف برداری کی تقریب کل شام 4 بجے ایوان صدر میں ہو گی، نئے وزرا کی تعداد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم اور سروسز چیفس تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو نئے وزراء کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی، 10 کے قریب نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طارق چوہدری، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی اور حنیف عباسی بطور وزیر کل حلف اٹھائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے