دورہ پاکستان کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخیں متصادم ہیں اور نیوزی لینڈ اپنے کئی اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگی کیونکہ اس کے زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔
کین ولیمسن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، راچن رویندرا، ٹرینٹ بولٹ، گلین فلپس سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کا بھارتی لیگ میں معاہدہ ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ آئی پی ایل 22 مارچ سے شیڈول ہے۔