google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل کرلیں گے: وزیر خزانہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل کرلیں گے: وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کیلیے سرحدوں پرسیکیورٹی سخت کردی، پہلی بار افغانستان چینی اسمگل نہیں برآمد ہوئی،

ایک ایک ڈالر قیمتی ہے، بینکنگ سیکٹر نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کرکے دیے، اس شعبے نے ٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کےشعبے کو پیچھے چھوڑ دیا،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔

وزیر خزانہ نےاعلان کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے اور حکومت اس عمل کو ہر ممکن طور پر کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس چوری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن پہنچ چکا ہے، جو تین روز تک موسمیاتی فنانسنگ کے امور کا جائزہ لے گا،

جبکہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی دوسری ٹیم بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے اور حکومت اس عمل کو ہر ممکن طور پر کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ کے ساتھ تجارتی روابط میں تیزی آئی ہے اور پاکستان خطے میں اپنی معاشی حیثیت مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے انڈیا کے ساتھ تجارت کو جیو پولیٹیکل مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت اس معاملے کو حالات کے مطابق دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات کو فروغ دے گی اور ملکی سرحدوں پر سخت نگرانی کو یقینی بنائے گی تاکہ اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر ثابت قدم ہے اور ان اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور ٹیکس بیس کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ کرپشن کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات کی برآمدات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور حکومت اس شعبے کو بھی ترقی دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ٹیکس بیس کو وسعت نہیں دیں گے تو پائیدار ترقی ممکن نہیں ہوگی۔

نہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی اور مستقبل میں عالمی سطح پر ملک کی ساکھ مزید بہتر ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے