google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 استعمال شدہ گاڑیوں کی حد میں اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

استعمال شدہ گاڑیوں کی حد میں اضافہ

حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی ہے،ترمیمی آرڈر میں درآمدی استعمال شدہ گاڑیوںکی حد 500کلومٹیرکے بجائے 2,000 کلومیٹر تک بڑھادی ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کابینہ کو وزارت تجارت نے اپنی ایک سمری میں متعدد درخواست دینے والے درآمد کنندگان کی بندرگاہ پر پھنسی ہوئی گاڑیوںدرآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کیلئے حد کو ایک مرتبہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے دوران بندرگاہ پر یہ مسئلہ اس وقت آیا جب گاڑیوں کی فراہمی 500 کلومیٹر کی مجاز حد کو معین کرنے والے امپورٹ پالیسی آرڈر 2002کے خلاف تھیں جس کے مطابق، “نئی استعمال شدہ گاڑی” وہ ہے جو درآمد کی تاریخ سے پہلے 12 مہینے میں بنائی یا اسمبل ہوئی ہو اور درآمد سے پہلے 500 کلومیٹر سے زیادہ استعمال نہیں ہوئی ہو۔

ای سی سی نے درآمد کنندگان کی مختلف صورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، جہاں گاڑیاں عام طور پرامپورٹ پالیسی آرڈر 2002میں موجود 500 کلومیٹر کے معیار سے اوپر ہوتی ہیں نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2002 کے مذکورہ پیرا کو تبدیل کرتے ہوئے اب یہ حد 2,000 کلومیٹر تک چلی ہوئی گاڑیاں نئی قرار دی جائیں، چونکہ یہ عام طور پر گاڑیوں کو روٹین کے طور پر کسٹمز اتھارٹیز کے ذریعے روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …