google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سے لاہور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ اور سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اٹک 22، جہلم اور جھنگ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ چکوال، مری، گوجرانوالہ، قصور، گجرات میں 14 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ شیخوپورہ 12، سیالکوٹ 9 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اوکاڑہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاوالدین، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش ہوئی۔ بارشوں کا اسپیل 21 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے