google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔

سیکریٹری فوڈ خیبر پختون خوا نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رمضان المبارک میں فی کلو چینی 130 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دی جائے گی، رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی جبکہ چھوٹے بڑے اسٹورز پر سبسڈائز چینی ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں 1 اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے، شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔

سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے 3 روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔

میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمے داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے