google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر کارروائی: مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ایف بی آر کارروائی: مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے طارق روڈ میں کارروائی کے دوران ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردیں۔

ایف بی آر کے مطابق ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے طارق روڈ پر مختلف کارروائیوں میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب معروف برانڈز کے آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔

چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ آر ٹی او ون کی ٹیم کی جانب سے ایک ہی دن میں سیلزٹیکس قوانین کے رول 150زیڈ کے تحت 3 کارروائیاں کی گئیں

ان کاروائیوں میں معروف فیشن ڈیزائنر کے آوٹ لیٹ سمیت بچوں کے کھلونوں اور دیگر اشیا کی 3معروف دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ معروف آوٹ لیٹس کے خلاف کارروائی پی او ایس سسٹم سے غیرمنسلک رسیدوں کے اجرا پر کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی گیم شو میں نوک جھونک وائرل

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے