google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا بنانے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے یوسف رضا گیلانی کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے قریبی کا کہنا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں لیکن پارٹی انہیں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی سینیٹر نے اگر سینیٹ کی سیٹ چھوڑی تو اس پر دوبارہ پارٹی کا سینیٹر منتخب نہیں ہوسکے گا۔

پی پی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نسبت سینیٹ کی نشست پارٹی کےلیے اہم ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …