
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلزمیں فیلڈ امپائرر کیلئے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لئے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناوراوررانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرزکا تقرر کر دیا گیاتھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔