google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میچ میں وائرل ہونے والی لڑکی کے ہزاروں فالوورز بڑھ گئے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

میچ میں وائرل ہونے والی لڑکی کے ہزاروں فالوورز بڑھ گئے

کراچی میں سہ ملکی سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ میچ کے دوران وائرل ہونے والی لڑکی عارفہ جنید کے انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز بڑھ گئے۔

عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا۔

حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں سرچ کرنا شروع کردیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ صرف ایک دن میں ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 10 ہزار سے زائد فالوورز بڑھ گئے۔

گزشتہ روز عارفہ جنید کے انسٹاگرام پر 20 ہزار فالوورز تھے، جو اب بڑھ کر 31 ہزار سے زائد ہوگئے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی عارفہ فیشن ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے