google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل ریلیف کا اعلان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل ریلیف کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹیکس پالیسی آفس میں اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر 

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کےمطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال …