google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیروز خان اور رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

فیروز خان اور رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ

 رحیم پردیسی کی جیت

سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے نمائشی باکسنگ میچ میں پاکستانی اداکار فیروز خان کو 5 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے شکست دیدی۔

شوبز اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے دونوں اسٹارز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم فیروز خان ایک موقع پر کمزور پڑگئے جس کے باعث رحیم پردیسی کو جیت کا موقع مل گیا۔

مقابلے کے دوران اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں لیکن دونوں باکسرز نے میچ کے بعد ہاتھ ملا کر ایک دوسرے کو رخصت کیا۔

واضح رہے کہ اداکاری کے بعد معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار اداکاری کے بجائے پروفیشنل باکسنگ میں انٹری کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

فیروز خان نے ایک ڈرامے میں باکسر کا کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اب حقیقی طور پر رنگ میں قدم رکھ دیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے سفر کی اطلاع دی، انہوں نے کہا کہ یہ میرا نیا گیم پلان ہے، میں اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کررہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ فٹنس اور تربیت پر توجہ دیں اور اس اقدام سے ان کھلاڑیوں کیلئے نئے دروازے کھلیں گے جو کھیلوں میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

رحیم پردیسی جو سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کیلئے مشہور ہیں، نے فیروز کو باکسنگ میچ کیلئے چیلنج کیا تھا۔

اس کے جواب میں فیروز نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ رحیم، میں نے آپ کی کال آؤٹ ویڈیو دیکھی، لیکن یاد رکھیں، جس نے بھی میرا سامنا کیا ہے اس نے میری طاقت کو ضرور محسوس کیا ہوگا، آپ کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ میں بہت تیز ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے