google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیرا علیٰ پنجاب کا انتخاب سوموار کو ہوگا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیرا علیٰ پنجاب کا انتخاب سوموار کو ہوگا

سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے صوبائی اسمبلی میں وزارتِ اعلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق وزارتِ اعلی کا انتخاب سوموار 26 فروری کو دن 11 بجے ہو گا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیلئے پاکستان مسلم لیگ نواز کی امیدوار مریم نواز شریف جبکہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کیلئے نئے امیداوار رانا آفتاب احمد خان ہونگے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرِ اعلی پنجاب کے لیے پہلے پیش کیے جانے والے نام میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے بعد اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کر دیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیرِ اعلی پنجاب کے اپنا نیا امیدروار نامزد کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بانی چیرمین عمران خان نے میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ان کا دعوی ہے کہ میاں اسلم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حماد اظہر کامزید کہنا ہے اس صورتحال کے بعد، میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلی کے لیے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کر دیا ہے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ ن نے وزارتِ اعلی کے لیے مریم نواز کو نامزد کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ کا دعوی ہے کہ ان کی جماعت کو پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …