google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بریک اپ سے پریشان نوجوانوں کو مشورہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

بریک اپ سے پریشان نوجوانوں کو مشورہ

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔

عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں!

انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔

ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔

عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا چھ سال کا رشتہ تھا۔

آج وہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں اور اپنے مضبوط خاندانی رشتوں کے ساتھ ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔

عاطف اسلم کی یہ نصیحت محبت میں ناکامی کے شکار افراد کے لیے ایک نیا حوصلہ ثابت ہو سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے