google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آصفہ بھٹوشہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینگی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آصفہ بھٹوشہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینگی

محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو NA196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی،

اس سیٹ پر بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکرعملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں

تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …