google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی عرب میں جاری بڑی نمائش میں شرکت - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی عرب میں جاری بڑی نمائش میں شرکت

پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں جارحانہ انداز میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیک مارکیٹس خاص طور پرسعودی عرب میں اپنا کا م بڑھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کے لئے100 سے زائد آئی ٹی ادارے ریاض میں منعقد ہونے والے LEAP 2025 میں شرکت کی۔

پاکستان سے 1,000 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جن میں تاجر، سرکاری اہلکار، سرمایہ کار، برآمد کنندگان اور مقررین شامل ہیں جو کہ کمپنیوں اور مدوبین دونوں کے لحاظ سے LEAP میں پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں LEAP 2025 میں اپنی اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں اور اسٹریٹجک نیٹ ورکنگ میں مشغول ہیں تاکہ مملکت میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع مل سکے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے LEAP 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

LEAP ایک سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوتا ہے، جس میں صنعت کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (P@SHA) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں LEAP 2025 میں مختلف شعبوں سے متعدد غیر ملکی فرموں کو راغب کر رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا …