google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 منشا پاشا کا پہلی شادی کو زندگی کا مشکل دور قرار - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

منشا پاشا کا پہلی شادی کو زندگی کا مشکل دور قرار

اداکارہ منشا پاشا نے مشکل وقت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 اور 2015 زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔

حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا نے ’سما‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے اور پہلی شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کبھی کوئی شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہا،تاہم وہ بچپن سے شوبز انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے والدین ڈاکٹرز اور دونوں بہنیں وکیل اور مارکیٹنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں امی مجھے دیکھ کر اکثر ڈر جاتی تھیں اور کہتیں کہ لگتا ہے یہ ڈاکٹر نہیں اداکارہ بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پرورش حیدرآباد میں ہوئی تھی اور اس زمانے میں شوبز انڈسٹری میں آنا معیوب سمجھاجاتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی اور یہاں واپس آنے کے بعد پروڈکشن میں ملازمت کرلی۔

منشا پاشا نے بتایا کہ شو بز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا شوق تو تھا تاہم، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اداکاری کرسکوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر لڑکیوں کی طرح میری کالج لائف آسان نہیں تھی۔

ان کا اپنی پہلی شادی کے متعلق کہنا تھا کہ وہ وقت مشکل ترین تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں ایک وقت آتا ہے جب آپ کو متعدد فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور ایک کے بعد ایک ایسا وقت آتا ہے، جس میں اپنے مستقبل اور زندگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہماری شخصیت سازی کے لیے آتا ہے، جس کے گزرجانے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم کتنے مضبوط ہیں۔

منشا پاشا نے والد کے انتقال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے 2015 کا وقت میں کبھی نہیں بھول سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ والد کینسر میں مبتلا تھے، ان کے انتقال کے بعد والدہ کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا، وہ زندگی کا مشکل ترین وقت رہا۔

اداکارہ نے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا میرے والد طویل قدوقامت کے رعب و دبدبے والے مرد تھے، انہیں بیماری میں دیکھنا اذیت ناک تھا۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے معروف سماجی رہنما اور وکیل سے 2021 میں شادی کی تھی۔

اداکارہ کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی اور انہوں نے طلاق کے کئی سال بعد جبران ناصر سے دوسری شادی کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …