خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو دن گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔
اجلاس گورنر خیبر پختونخوا نےطلب کیا ہے، گورنر نے نگراں وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نومنتخب اراکین سےحلف لیں گے۔