google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک کی پیشگوئی - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرداورخشک موسم کے ساتھ ساتھ  کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک تا ہم خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش  برفباری کی توقع ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ 

 خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا تا ہم چترال،دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لاہور،سیالکوٹ، اٹک،راولپنڈ ی اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش   بوندا باندی جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

علاوہ ازیں، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا قوی امکان ہے۔ 
 دوسری جانب  آج کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05،  سکردو،استور، پاراچنارمنفی 04، ہنزہ ، بگروٹ منفی 02 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …