google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی اسٹیڈیم لاہورکا افتتاح کریں گے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی اسٹیڈیم لاہورکا افتتاح کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف آج قذافی اسٹیڈیم لاہورکا افتتاح کریں گے، افتتاحی تقریب میں نامور گلوکارعلی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہورکی افتتاحی تقریب میں لائٹ شو، آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان کٹ کی رونمائی بھی ہوگی، تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی اور آرائشی کام مکمل کرلیا گیا ہے، پانچ منزلہ عمارت میں ڈریسنگ رومز، پہلی بار کچن کا اضافہ کیا گیا۔ کرسیوں، دو ڈیجیٹل اسکرینز اور فلڈ لائٹس کی تنصیب مکمل کی گئی۔

دھرتی دیکھو دھڑکے، جیتو بازی لڑکے۔۔ آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزرجاری کردیا، اینتھم میں عاطف اسلم نے خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔ ترانہ آج ریلیز ہوگا۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں 21 واں اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نےسہہ ملکی کرکٹ سیریز اورچیمپئن ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نےصوبہ بھرکے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے قذافی اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کےمطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صوبائی کابینہ کمیٹی نےدونوں کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی اورکرکٹ میچز سے قبل سٹیڈیم کے گرد سیف سٹی کو تمام کیمرے آپریشنل کرنےکی ہدایت کی۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا پاکستان میں سہہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئن ٹرافی کیلئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …