google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: امریکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی ہونگے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: امریکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی ہونگے

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی، وائٹ بال سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے، تینوں میچز بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو ہوں گے جبکہ تین ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے،

ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2025 کے کرکٹ سیزن میں مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …