google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فرح خان نے ایک بار انکی رقص کی ٹیچنگ تَرک کی بلکہ ایک گانے کی سیکیوئنس بھی منسوخ کر دی - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

فرح خان نے ایک بار انکی رقص کی ٹیچنگ تَرک کی بلکہ ایک گانے کی سیکیوئنس بھی منسوخ کر دی

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور تھیٹر پر اپنے ڈیبیو کےلیے رومانوی ڈرامہ فلم لویاپا کےلیے تیار ہیں۔ 

یوٹیوبر بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ساتھ ایک حالیہ گفتگو میں جنید خان نے بتایا کہ شوٹ کے دوران کوریوگرافر (ماہر رقص) فرح خان نے ایک بار انکی رقص کی ٹیچنگ تَرک کی بلکہ انکے ایک گانے کی سیکیوئنس بھی منسوخ کر دی تھی۔  

جنید اور خوشی کپور نے مذاق کرتے ہوئے کہا ایک ڈانس سیکیوئنس کی شوٹنگ کے دوران انھیں گلیسرین کی ضرورت نہیں تھی، کیونکہ وہ کوریوگرافر کو دیکھ کر چیخنا شروع ہوگئے تھے۔

جنید نے بتایا کہ لویاپا کے ایک گانے کے شوٹ کے دوران فرح خان نے ڈانس کے حصے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور انھوں نے ہمارے ڈانس کو منسوخ کیا۔

ریہرسیل کے دوران انکے اسسٹنٹ نے ہمیں ڈانس کے اسٹیپ سکھائے، لیکن جب انھوں نے مجھے پرفارم کرتا دیکھا تو فیصلہ کیا کہ صرف خوشی کا ڈانس برقرار رکھا جائے گا۔

جنید کا کہنا تھا کہ فرح خان نے ان سے کہا کہ تجھ سے نہیں ہوگا، تو بیٹھ کر دیکھ اس کو۔ واضح رہے کہ فلم لویاپا 7 فروری کو ریلیز ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …