google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں شدید سردی کی لہر - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے اور بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ شدید برفباری سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جہاں حدنگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بیشتر میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

معروف سیاحتی مقام مری شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے جہاں چار میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری سے سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی اور وہ مختلف طریقوں سے گاڑیاں نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔

خیبرپختونخواہ کے سیاحی مقام گلیات میں بھی ہرطرف برف کی سفیدی پھیلی ہے۔ لوگ گھروں اور سڑکوں سے برف ہٹاتے نظر آتے ہیں۔

سوات کے بالائی علاقے بھی شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، جہاں مقامی افراد اور سیاح موسم کے بدلتے رنگوں کو انجوائے کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقوں باغ اور مظفرآباد میں بھی برفباری ہورہی ہے، دونوں علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شدید سردی لوٹ آئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ سردی لہہ میں منفی دس ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …