google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی: ملک ریاض کیخلاف نیب ریفرنس دائر - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی: ملک ریاض کیخلاف نیب ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کراچی میں 17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، علی ریاض، زین ملک اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2013 میں سپرہائی وے کے قریب 17 ہزار ایکڑ سے زائد زمین غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے اور زمین کی غیرقانونی منتقلی سے حکومتی خزانے کو 708 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے افسران، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ثاقب سومرو، جاوید حنیف، سابق سربراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا اور سابق سربراہ کے ڈی اے آغا مقصود عباس سمیت 33 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

نیب کورٹ کراچی نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو ریفرنس کی سماعت مقرر کردی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …