google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سابق وزیر غلام سرور خان کے پی آئی اے مخالف بیان پر تحقیقات کا حکم  - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

سابق وزیر غلام سرور خان کے پی آئی اے مخالف بیان پر تحقیقات کا حکم 

وفاقی کابینہ نے عمران خان کی حکومت کے سابق وزیر غلام سرور خان کے ”غیر ذمہ دارانہ اور قیاس آرائی“ والے بیان پر تحقیقات کا حکم دیا ہے

جس کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی مالی مشکلات پیدا ہوئیں اور امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی۔

22 مئی 2020 کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کے بعد قومی ایئر لائن کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے 262 پائلٹس کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جن پر امتحانات میں جعل سازی کا الزام تھا۔

پارلیمنٹ کے ایک ڈرامائی اجلاس میں وزیر نے انکشاف کیا کہ قومی ایئرلائن میں کام کرنے والے 150 پائلٹ مشکوک لائسنس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ وزیر ہوابازی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور قیاس آرائی پر مبنی ہے جس سے ملک اور پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کابینہ نے غلام سرور خان کے قیاس آرائیوں پر مبنی بیان کی وجوہات کی چھان بین کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تاکہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ ختم کیا جا سکے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی چوہدری سرور کے بیان کے بعد پی آئی اے اور خزانے کو ہونے والے مالی نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …