google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گوہر رشید اور کبریٰ خان کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

گوہر رشید اور کبریٰ خان کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ 

اس خوبصورت جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ ان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب میں ہوگا، تاہم تاحال نکاح کی تقریب سے متعلق سامنے آنے والی ان خبروں کی اداکار کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …