google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کم: وزارت خزانہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کم: وزارت خزانہ

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال 28.8فیصد تھی، دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد رہی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 25-2024ء کی رپورٹ جاری کر دی گئی، شرحِ تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی۔

غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائیاں کارگر رہیں، حساس قیمت اشاریے میں جنوری 2025ء کے آخری 5 ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔

23 جنوری 2025ء کو ختم ہوئے ہفتے میں ایس پی آئی میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 14 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …