google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافر اپنی موبائل ڈیوائسز رجسٹرڈ کرائیں: پی ٹی اے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافر اپنی موبائل ڈیوائسز رجسٹرڈ کرائیں: پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل ڈیوائس رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ٹیکس ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ٹی اے نے بین الاقوامی مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں موبائل ڈیوائسز لانے والے تمام بین الاقوامی مسافر ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ مختصر مدت کے قیام کے لیے پی ٹی اے رجسٹریشن کی عارضی سہولت فراہم کرتا ہے، 120 دن سے زیادہ قیام کا ارادہ رکھنے والوں کو ڈیوائس رجسٹرڈ کرانا لازمی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے اپنی ڈیوائس رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں جب کہ رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے، تمام ٹیکس ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ ہیں اور وہی ان کی وصولی کرتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کے متعدد طلب کردہ رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے …