google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان: گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ملتان: گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے

سی پی او کا کہنا ہے کہ 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرے، لوہے کے ٹکڑے گرنے سے کئی گھر متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قریبی آبادی میں بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …