google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختون خوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔

بانئ پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کیا تھا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …