google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کااعلان کر دیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کااعلان کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے مطابق قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 4پیپلزپارٹی 2اورایم کیوایم کوایک نشست ملی، خیبرپختونخوا میں خواتین کی5مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔
لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عام انتخابات میں کامیابی کے تناسب سے قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی میں ترجیحی اقلیتی نشستوں کااعلان کر دیا ہے ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی10 میں سے 7 اقلیتی نشستوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق مسلم لیگ(ن)4 اقلیتی نشستیں لینیمیں کامیاب ہوگئی جبکہ پیپلزپارٹی کو 2اورایم کیوایم کوایک نشست ملی ہے۔

مسلم لیگ(ن)کیکھیسومل کھئیل داس،درشن ، نیلسن عظیم ،ن لیگ کے اسفن یاربھنڈارا، پیپلزپارٹی کے رمیش لعل اورنویدعامر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے موہن منجیانی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔

اس طرح خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین کی5مخصوص نشستوں کینوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں ،کیپی کے مسلم لیگ(ن)اورجییوآئی کوخواتین کی 2،2نشستیں اورپیپلز پارٹی کوخواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے ،خیبرپختوانخوا اسمبلی کی 26 نشستیں،21خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) نےکہا ہے کہ 9 مئی برپا کرنے والا خود …