google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 23 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ریکارڈ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

23 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 24 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 5 روپے 49 پیسے فی کلو اور کیلے 9 روپے 40 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

اسی طرح چینی، مٹن، بیف، دہی، دال مونگ اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی جبکہ چائے، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے پیاز 29 روپے 17 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 31 روپے 32 پیسے فی درجن اور ایل پی جی کا سلنڈر 58 روپے 96 پیسے سستا ہوا۔

آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 10 روپے 6 پیسے کی کمی ہوئی۔

مجموعی طور پر 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 میں استحکام رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …