چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کاعہدہ مرادعلی شاہ سنبھالیں گے، اویس شاہ اسپیکرسندھ اسمبلی کاعہدہ سنبھالیں گے اورنویدانتھونی کوڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ہوں گے۔
کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں تاریخی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے الیکشن بہت مشکل ہوتا ہے بار بار کامیاب کرانے پر عوام کے شکر گزار ہیں اس الیکشن میں پچھلےکی نسبت زیادہ سیٹیں ملی ہیں ہم نے ماضی سے بہتر پرفارم کرنا ہے ہم نے عوام کی امیدوں کےمطابق ڈیلیور کرنے ہے پیپلز پارٹی نے روایتی سیاست کو چھوڑنا ہےحکومت کرنے کاروایتی طریقہ بھی چھوڑنا ہے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نےمرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ سندھ کاامیدوارنامزدکردیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ مرادعلی شاہ سنبھالیں گےاوراویس شاہ کواسپیکرسندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کر دیا انھوں نے کہا کہ اویس شاہ اسپیکرسندھ اسمبلی کاعہدہ سنبھالیں گےبلاول بھٹو نے نوید انتھونی کوڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کاامیدوارنامزدکردیا۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےوفاق میںکوئی وزارت نہیں مانگی وفاق سےسندھ اوربلوچستان کےسیلاب متاثرین کوحق دلواناہےتعلیم اور صحت کے حوالے سے کام کریں گےپاکستان کےعوام معاشی طورپرمشکل میں ہیںملک میں بیروزگاری،غربت میں اضافہ ہوتاجارہاہےقومی اسمبلی میں کوشش کریں گےوفاقی حکومت کومثبت ان پٹ دیںعوام کے نمائندے بن کر ایساان پٹ دیں گے جس سے عوام کوفائدہ ہوکراچی سے لیکر کشمور تک پانی کا مسئلہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اوردیگرپانی کےمسئلے پر فوکس کریںسندھ میں پانی کےمسئلےپروفاق سےمددمانگیں گےسب سے امید رکھتا ہوں خلوص نیت سےکام کریں گےکرپشن کےمعاملے پر بہت سختی کرنی ہےاسمبلی میں اپوزیشن کےجائزمسائل کوحل کرناچاہیےملک میں نفرت اورتقسیم کی سیاست عروج پرپہنچ چکی ہےنفرت اورتقسیم کی سیاست سےپاکستان کو نقصان ہورہا ہےاحتجاج سب کاحق ہے،جھوٹ بولناکسی کاحق نہیںاپوزیشن کاجمہوری،پارلیمانی نظام میں ایک کردار ہوتا ہےیہ غلط فہمی ہے اپوزیشن کا کردار صرف شور کرنا ہےاصل اپوزیشن کا کردار ہے جائز تنقید کرنی چاہیے