google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شاداب خان کے اعتراض پر ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی تسلیم  - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شاداب خان کے اعتراض پر ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی تسلیم 

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ تو نہ جیت سکے لیکن شاداب خان کا ڈی آر ایس سسٹم پر اعتراض کو ہاک آئی ٹیم نے غلطی کو تسلیم کرلیا اور اعتراف کیا کہ آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کو آن ایئر کردیا گیا۔

شاداب خان کے اعتراض کے بعد جب خبریں میڈیا کی زینت بنی تو ہاک آئی نے ایک معذرتی خط پی سی بی کو لکھ کر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا، جس کے مطابق ہاک آئی نے  پی سی بی کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلی روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیر بحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا، جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ایئر کردیا گیا، ہاک آئی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے، جسے پہلی بار 2008ء میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ڈی آر ایس کا حصہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …