google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جارہی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا۔

دنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بلائنڈ ٹیم 225 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 178 رنز تک محدود رہی، یوں سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

آج کی اننگز میں پاکستان کے محمد سلمان 58، بدر منیر 30 اور نثار علی 25 رنز بناسکے۔

اس سے قبل بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 224 رنز بنائے تھے، یوں سنیل رمیش 86 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد تھے، دبئی میں سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …