google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار - UrduLead
ہفتہ , جنوری 18 2025

ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار

ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی اور نشاندہی کی ہے کہ ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔

دستاویز کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم اور پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھاکر ڈیوائسز اور سروس میں خلل کا خدشہ ہے، ہیکرز فورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فورٹی نیٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا محفوظ آئی پی ایڈریس سے کی جائے۔

ایڈوائری میں فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم کا اپ ڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے، انتظامی اکاؤنٹس کےلیے دہری تصدیق کا نظام اور سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے 17 جنوری کو چین کے جیوکوان سیٹلائٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے