مزاح،جذبات اورمیوزک کاخوبصورت امتزاج لیے بین الاقوامی پنجابی فلم “چوراں نال یاریاں” پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز کردی گئی۔
اس فلم میں پاکستانی فنکاروں ہنی البیلا اور شاذب مرزا نے بھی فن کے جوہر دکھائے ہیں،
فلم کے نمایاں فنکاروں میں آریہ ببر،پراہب گریوال،ملکیت رونی،منریت سراں،دیوندرسنگھ،گردیال سنگھ سدھو اوردیگر شامل ہیں،فلم کے ڈائریکٹر نصیب رندھاوااورگردیال سنگھ ہیں۔
لاہور کے مقامی سینما میں فلم کاپریمیئر شو ہوا جس میں ہنی البیلااور شاذب مرزا کے علاوہ معروف گلوکار رفاقت علی خان،نامور اداکار نیئراعجاز،شیخ عابدرشید، اظہررنگیلا،اسدکیفی،محسن جعفر،ماہی علی،عائشہ جہانزیب،اداکارہ ہنی شہزادی اوردیگرنے شرکت کی۔
فلم”چوراں نال یاریاں”کوآئی ایم جی سی اورڈسٹری بیوشن کلب کے بینرتلے ریلیزکیاگیاہے،فلم میں ہنی البیلااورشاذب مرزاکی مزاحیہ اداکاری کوشائقین کی جانب سے پسندکیاگیا۔