google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہنگا حج کرنیوالوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ - UrduLead
ہفتہ , جنوری 18 2025

مہنگا حج کرنیوالوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ

حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنیوالوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی، مہنگا حج کرنیوالوں کے نام ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2025ء کی نجی اسکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی، 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سیکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔

پالیسی کے مطابق مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے،

ایف بی آر مہنگا پیکیج کے خواہشمندوں کے نام سیکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے گا، ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی، سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد ہی 30 لاکھ سے زائد پیکیج والے عازمین کو اجازت ملے گی۔

پالیسی کے مطابق 30 لاکھ سے زائد کا حج پیکیج دینے والی کمپنیاں بھی مکمل تفصیلات دیں گی، کمپنیوں کے مہنگے حج اخراجات اور پیکیج کی منظوری وزارت مذہبی امور دے گی۔

نئی ریگولیشن پالیسی کیلئے وزارت مذہبی امور کے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن بھی مقرر کردیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب

پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے