google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان - UrduLead
جمعرات , جنوری 16 2025

چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کےحوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے،

چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو بھیجے گئے خط میں افتتاحی تقریب کے بارے میں تجاویز مانگی ہیں

جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کپتان روہت شرما فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان کب پہنچیں گے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا

بھارتی کپتان روہت شرما کب پاکستان پہنچیں گے یہ بھی سوال اٹھا دیا۔

خط میں چیمپئز ٹرافی کی رونمائی کے بارے میں بھی مشورہ مانگا گیا ہے جبکہ تقریب میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سمیت کون کون شریک ہوگا یہ فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کا پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان نے ویسٹ اندیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے