google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہا: حسن علی - UrduLead
منگل , جنوری 14 2025

ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہا: حسن علی

حسن علی کا شمار پاکستان کےایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل صلاحیت قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ میدان میں ان کے کھیلنے کا انداز اورباؤلنگ اسٹائل ہمیشہ ان کے مداحوں کواپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔

حسن علی نے ایک ہندوستانی لڑکی سمیعہ خان سے شادی کی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ گذشتہ دنوں کرکٹر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ہندوستانی لڑکی سے اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کی۔

حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہاتھا۔

وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے سمیعہ سے ملے تھے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ پھر یہ یکطرفہ محبت دو طرفہ محبت میں بدل گئی اور ان کی شادی ہوگئی اور اب دونوں ایکدوسرے کے ساتھ ایک خوبصورت اور خوشگور زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خوش اور مطمئن ہیں کہ انہوں نے کم عمری میں ہی شادی کر لی تھی جو ان سے میچ بھی کررہی تھیں۔

حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے ملک سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی اہلیہ نے ان کے خاندان کے لیے سمجھوتہ کیا۔ وہ ایک ہندوستانی شہری ہے لیکن وہ دبئی میں رہنے کی وجہ سے پاکستان شفٹ ہوگئی۔ اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ یہاں خوشی سے آباد ہیں.

شادی کے بعد ان کا کتنی بار سسرال آنا جان ہوا اس کے بارے میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ صرف ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہر لڑکی والد، بوائے فرینڈ اور شوہر میں شاہ رخ کا عکس دیکھتی ہے: امر خان

مقبول اداکارہ، لکھاری و ماڈل امر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر لڑکی اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے