پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے، فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے تقریب میں شرکت کی۔
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی ہے، جس میں اولمپئن ارشد ندیم بھی پہنچ گئے۔
لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل میچل کو پک کر لیا۔
اس کے علاوہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، اس کے علاوہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو بھی پک کیا ہے۔
پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹوم کوہلر کیڈ مور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کر لیا۔
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔