google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر کا 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , جنوری 13 2025

ایف بی آر کا 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر نے 1010 گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نئی خریدی جانے والی 1010 گاڑیوں کا تخمینہ لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گا، گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی، ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا۔

ایف بی آر نے خط میں کہا کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، 3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی کے دوران کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں جنوری میں 75 اور فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں مارچ میں 225 گاڑیوں کی ڈلیوری کی جائے گی۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مارچ میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔

اس حوالے سے ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے لی جا رہی ہیں، یہ گاڑیاں صرف فیلڈ افسران کے لیے ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے