google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شعیب اختر کی شاہد کپور سے ملاقات کی ویڈیو وائرل - UrduLead
اتوار , جنوری 12 2025

شعیب اختر کی شاہد کپور سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔

ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کےلیے شعیب کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

فاسٹ بالر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ’خوبصورت‘ اتفاق قرار دیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انٹرنیشنل لیگ اور شاید کپور کو ٹیگ کیا۔

یاد رہے کہ شاہد کپور نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں اپنی فلم دیوا کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PTI مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے