google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شو بز کی زندگی اور پہلی میں بڑا فرق ہوتا ہے: روبینہ اشرف - UrduLead
اتوار , جنوری 12 2025

شو بز کی زندگی اور پہلی میں بڑا فرق ہوتا ہے: روبینہ اشرف

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کی زندگی اور اس سے پہلے کی زندگی میں بڑا فرق ہوتا ہے کیونکہ آپ جو کام کررہے ہیں وہ آپ کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سینئراداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ہماری عوام کو لگتا ہے کہ ٹیلی ویژن پرآنے کے بعد آرٹسٹ کو اتنی زیادہ توجہ ملتی ہے کہ ان کی زندگیاں مکمل طور پر بد ل جاتی ہے لیکن ان کی زندگی نہیں بدلتی۔

فنکاراپنی ذاتی زندگی میں بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ ٹی وی پرآنے سے پہلے تھے، لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں، کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں، ایک  فنکار کا عوام سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں ہم ایک عام انسان کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں  یہ ضرور ہے کہ ہمیں جو عزت و احترام عوام کی طرف سے ملتا ہے، اس کو سنبھال کر رکھنا ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمران خان اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج ملاقات کا امکان

سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی آج ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے