google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی: ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ - UrduLead
اتوار , جنوری 12 2025

چیمپئنز ٹرافی: ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقے کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا، پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، ان کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ سہ فریقی سیریز والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہو گی۔

اسکواڈ کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہو گی۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، اس سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمران خان اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج ملاقات کا امکان

سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی آج ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے