google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی - UrduLead
جمعہ , جنوری 10 2025

ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

ملک میں  ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی۔ پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، اسی طرح آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے۔  

ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی  ہوئی۔  ان کے علاوہ پیاز، چاول، دال ماش  بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میرا حجاب، میری مرضی: نور بخاری

ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن اور اب شوبز سے دور رہنے والی نور بخاری اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے