لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ملنے کے انکشاف پراداکار عاصم محمود تنقید کی زد میں آگئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود صبح کا سما مارننگ شو میں شرکت کی ،اس دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کی جرسی پہننے کی اجازت تھی لیکن اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی۔
اداکار کے بیان پر صارفین کی جانب سے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،صارفین نے کہا صرف ٹی آر پی بڑھانے کیلئے یہ بات کی ہے،دراصل لندن کی کرنسی یعنی پاونڈ میں 100 کا نوٹ تو ہوتا ہی نہیں ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ جس زمانے کی آپ بات کررہے تک نوٹ ہوتے تھے کیا ؟