google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سٹارلنک کے مقابلے میں چینی ایس ایس ایس ٹی بھی پاکستان میں رجسٹرڈ - UrduLead
جمعہ , جنوری 10 2025

سٹارلنک کے مقابلے میں چینی ایس ایس ایس ٹی بھی پاکستان میں رجسٹرڈ

ایلون مسک کے اسٹارلنک کو ٹکر دینے کیلیے چین بھی میدان میں آگیا، خلا سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلیے چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کروالی۔

ذرائع کے مطابق چین کی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائت ٹیکنالوجی لمٹیڈ نامی کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروالی ہے۔

چینی کمپنی ایس ایس ایس ٹی کمپنی ایلن مسک کے اسٹار لنک سے بھی تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایس ایس ایس ٹی نامی کمپنی سال 2025 میں 648 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2027 تک دنیا بھر کو انٹرنیت فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔چینی کمپنی 2030 تک زمین کے مدار میں 30 ہزار سیٹلائٹ پہنچانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

واضح رہے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کا بھی یہی ہدف ہے۔ زمین کے مدار سے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی دونوں کمپنیوں کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کا انتظارہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پابندی ختم: PIA کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ

یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے