google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے دن کوئی ملنے نہیں آیا - UrduLead
جمعہ , جنوری 10 2025

بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے دن کوئی ملنے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہونے کے باجود مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا،

منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔

ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجود گی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ایاز صادق ملک سے باہر تھے، اب آگئے تو اب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے