google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، رانا تنویر شیخو پورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …